قرآن کی 88ویں سورت

سورۃ الغاشية

مکی 26 آیات پارہ 30
الغاشية

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَٰشِيَةِ ﴿١﴾

بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ ﴿٢﴾

اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

التفسیر المیسر (عربی)

عَامِلَةٌۭ نَّاصِبَةٌۭ ﴿٣﴾

سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

التفسیر المیسر (عربی)

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةًۭ ﴿٤﴾

دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

التفسیر المیسر (عربی)

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍۢ ﴿٥﴾

ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

التفسیر المیسر (عربی)

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍۢ ﴿٦﴾

اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

التفسیر المیسر (عربی)

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍۢ ﴿٧﴾

جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

التفسیر المیسر (عربی)

وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ نَّاعِمَةٌۭ ﴿٨﴾

اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

التفسیر المیسر (عربی)

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌۭ ﴿٩﴾

اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل

التفسیر المیسر (عربی)

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ ﴿١٠﴾

بہشت بریں میں

التفسیر المیسر (عربی)

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةًۭ ﴿١١﴾

وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

التفسیر المیسر (عربی)

فِيهَا عَيْنٌۭ جَارِيَةٌۭ ﴿١٢﴾

اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

التفسیر المیسر (عربی)

فِيهَا سُرُرٌۭ مَّرْفُوعَةٌۭ ﴿١٣﴾

وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

التفسیر المیسر (عربی)

وَأَكْوَابٌۭ مَّوْضُوعَةٌۭ ﴿١٤﴾

اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

التفسیر المیسر (عربی)

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌۭ ﴿١٥﴾

اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

التفسیر المیسر (عربی)

وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ ﴿١٦﴾

اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

التفسیر المیسر (عربی)

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ﴿١٧﴾

یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ﴿١٨﴾

اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ﴿١٩﴾

اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ﴿٢٠﴾

اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

التفسیر المیسر (عربی)

فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌۭ ﴿٢١﴾

تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

التفسیر المیسر (عربی)

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ ﴿٢٢﴾

تم ان پر داروغہ نہیں ہو

التفسیر المیسر (عربی)

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ﴿٢٣﴾

ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

التفسیر المیسر (عربی)

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ ﴿٢٤﴾

تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ ﴿٢٥﴾

بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ﴿٢٦﴾

پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

الغاشية آیت 1 از 26

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ الغاشية کے بارے میں

سورۃ الغاشية (الغاشية) قرآن کی 88ویں سورت ہے۔ اس میں 26 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، الغاشية، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ الغاشية کے بارے میں سوالات

سورۃ الغاشية میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الغاشية میں 26 آیات ہیں۔

کیا سورۃ الغاشية مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ الغاشية کس پارے میں ہے؟

سورۃ الغاشية پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ الغاشية کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources