قرآن کی 89ویں سورت

سورۃ الفجر

مکی 30 آیات پارہ 30
الفجر

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلْفَجْرِ ﴿١﴾

فجر کی قسم

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَيَالٍ عَشْرٍۢ ﴿٢﴾

اور دس راتوں کی

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ ﴿٣﴾

اور جفت اور طاق کی

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ ﴿٤﴾

اور رات کی جب جانے لگے

التفسیر المیسر (عربی)

هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌۭ لِّذِى حِجْرٍ ﴿٥﴾

اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)

التفسیر المیسر (عربی)

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ﴿٦﴾

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا

التفسیر المیسر (عربی)

إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ ﴿٧﴾

(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد

التفسیر المیسر (عربی)

ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَٰدِ ﴿٨﴾

کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے

التفسیر المیسر (عربی)

وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ ﴿٩﴾

اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے

التفسیر المیسر (عربی)

وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ ﴿١٠﴾

اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا

التفسیر المیسر (عربی)

ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَٰدِ ﴿١١﴾

یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے

التفسیر المیسر (عربی)

فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ ﴿١٢﴾

اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے

التفسیر المیسر (عربی)

فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ﴿١٣﴾

تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ ﴿١٤﴾

بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے

التفسیر المیسر (عربی)

فَأَمَّا ٱلْإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ ﴿١٥﴾

مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

التفسیر المیسر (عربی)

وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَٰنَنِ ﴿١٦﴾

اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

التفسیر المیسر (عربی)

كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ ﴿١٧﴾

نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ﴿١٨﴾

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو

التفسیر المیسر (عربی)

وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًۭا لَّمًّۭا ﴿١٩﴾

اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

التفسیر المیسر (عربی)

وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّۭا جَمًّۭا ﴿٢٠﴾

اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو

التفسیر المیسر (عربی)

كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّۭا دَكًّۭا ﴿٢١﴾

تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی

التفسیر المیسر (عربی)

وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّۭا صَفًّۭا ﴿٢٢﴾

اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے

التفسیر المیسر (عربی)

وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍۢ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ ﴿٢٣﴾

اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)

التفسیر المیسر (عربی)

يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى ﴿٢٤﴾

کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا

التفسیر المیسر (عربی)

فَيَوْمَئِذٍۢ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌۭ ﴿٢٥﴾

تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌۭ ﴿٢٦﴾

اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا

التفسیر المیسر (عربی)

يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ ﴿٢٧﴾

اے اطمینان پانے والی روح!

التفسیر المیسر (عربی)

ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةًۭ مَّرْضِيَّةًۭ ﴿٢٨﴾

اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی

التفسیر المیسر (عربی)

فَٱدْخُلِى فِى عِبَٰدِى ﴿٢٩﴾

تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱدْخُلِى جَنَّتِى ﴿٣٠﴾

اور میری بہشت میں داخل ہو جا

التفسیر المیسر (عربی)

الفجر آیت 1 از 30

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ الفجر کے بارے میں

سورۃ الفجر (الفجر) قرآن کی 89ویں سورت ہے۔ اس میں 30 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، الفجر، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ الفجر کے بارے میں سوالات

سورۃ الفجر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفجر میں 30 آیات ہیں۔

کیا سورۃ الفجر مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ الفجر کس پارے میں ہے؟

سورۃ الفجر پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ الفجر کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources