قرآن کی 85ویں سورت

سورۃ البروج

مکی 22 آیات پارہ 30
البروج

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ ﴿١﴾

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ ﴿٢﴾

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

التفسیر المیسر (عربی)

وَشَاهِدٍۢ وَمَشْهُودٍۢ ﴿٣﴾

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

التفسیر المیسر (عربی)

قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ ﴿٤﴾

کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

التفسیر المیسر (عربی)

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ ﴿٥﴾

(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

التفسیر المیسر (عربی)

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌۭ ﴿٦﴾

جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

التفسیر المیسر (عربی)

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌۭ ﴿٧﴾

اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

التفسیر المیسر (عربی)

وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ ﴿٨﴾

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

التفسیر المیسر (عربی)

ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ ﴿٩﴾

وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ ﴿١٠﴾

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ ﴿١١﴾

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ﴿١٢﴾

بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ﴿١٣﴾

وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

التفسیر المیسر (عربی)

وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ ﴿١٤﴾

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ ﴿١٥﴾

عرش کا مالک بڑی شان والا

التفسیر المیسر (عربی)

فَعَّالٌۭ لِّمَا يُرِيدُ ﴿١٦﴾

جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ ﴿١٧﴾

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ﴿١٨﴾

(یعنی) فرعون اور ثمود کا

التفسیر المیسر (عربی)

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍۢ ﴿١٩﴾

لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ ﴿٢٠﴾

اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

التفسیر المیسر (عربی)

بَلْ هُوَ قُرْءَانٌۭ مَّجِيدٌۭ ﴿٢١﴾

(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

التفسیر المیسر (عربی)

فِى لَوْحٍۢ مَّحْفُوظٍۭ ﴿٢٢﴾

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

التفسیر المیسر (عربی)

البروج آیت 1 از 22

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ البروج کے بارے میں

سورۃ البروج (البروج) قرآن کی 85ویں سورت ہے۔ اس میں 22 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، البروج، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ البروج کے بارے میں سوالات

سورۃ البروج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البروج میں 22 آیات ہیں۔

کیا سورۃ البروج مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ البروج کس پارے میں ہے؟

سورۃ البروج پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ البروج کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources