قرآن کی 93ویں سورت

سورۃ الضحى

مکی 11 آیات پارہ 30
الضحى

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلضُّحَىٰ ﴿١﴾

آفتاب کی روشنی کی قسم

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿٢﴾

اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

التفسیر المیسر (عربی)

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ﴿٣﴾

کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ ﴿٤﴾

اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ ﴿٥﴾

اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

التفسیر المیسر (عربی)

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًۭا فَـَٔاوَىٰ ﴿٦﴾

بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

التفسیر المیسر (عربی)

وَوَجَدَكَ ضَآلًّۭا فَهَدَىٰ ﴿٧﴾

اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

التفسیر المیسر (عربی)

وَوَجَدَكَ عَآئِلًۭا فَأَغْنَىٰ ﴿٨﴾

اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

التفسیر المیسر (عربی)

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ﴿٩﴾

تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

التفسیر المیسر (عربی)

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ ﴿١٠﴾

اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

التفسیر المیسر (عربی)

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ﴿١١﴾

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

التفسیر المیسر (عربی)

الضحى آیت 1 از 11

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ الضحى کے بارے میں

سورۃ الضحى (الضحى) قرآن کی 93ویں سورت ہے۔ اس میں 11 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، الضحى، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ الضحى کے بارے میں سوالات

سورۃ الضحى میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الضحى میں 11 آیات ہیں۔

کیا سورۃ الضحى مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ الضحى کس پارے میں ہے؟

سورۃ الضحى پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ الضحى کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources