قرآن کی 92ویں سورت

سورۃ الليل

مکی 21 آیات پارہ 30
الليل

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ﴿١﴾

رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾

اور دن کی قسم جب چمک اٹھے

التفسیر المیسر (عربی)

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ﴿٣﴾

اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ﴿٤﴾

کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے

التفسیر المیسر (عربی)

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ﴿٥﴾

تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی

التفسیر المیسر (عربی)

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٦﴾

اور نیک بات کو سچ جانا

التفسیر المیسر (عربی)

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٧﴾

اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے

التفسیر المیسر (عربی)

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ﴿٨﴾

اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

التفسیر المیسر (عربی)

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٩﴾

اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا

التفسیر المیسر (عربی)

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ﴿١٠﴾

اسے سختی میں پہنچائیں گے

التفسیر المیسر (عربی)

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ﴿١١﴾

اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

التفسیر المیسر (عربی)

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ﴿١٢﴾

ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

وَإِنَّ لَنَا لَلْءَاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ﴿١٣﴾

اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ ﴿١٤﴾

سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا

التفسیر المیسر (عربی)

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ﴿١٥﴾

اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

التفسیر المیسر (عربی)

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٦﴾

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

التفسیر المیسر (عربی)

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ﴿١٧﴾

اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

التفسیر المیسر (عربی)

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾

جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

التفسیر المیسر (عربی)

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ ﴿١٩﴾

اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٢٠﴾

بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ﴿٢١﴾

اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

التفسیر المیسر (عربی)

الليل آیت 1 از 21

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ الليل کے بارے میں

سورۃ الليل (الليل) قرآن کی 92ویں سورت ہے۔ اس میں 21 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، الليل، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ الليل کے بارے میں سوالات

سورۃ الليل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الليل میں 21 آیات ہیں۔

کیا سورۃ الليل مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ الليل کس پارے میں ہے؟

سورۃ الليل پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ الليل کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources