قرآن کی 90ویں سورت

سورۃ البلد

مکی 20 آیات پارہ 30
البلد

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿١﴾

ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

التفسیر المیسر (عربی)

وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿٢﴾

اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

التفسیر المیسر (عربی)

وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ ﴿٣﴾

اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

التفسیر المیسر (عربی)

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ ﴿٤﴾

کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

التفسیر المیسر (عربی)

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ ﴿٥﴾

کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

التفسیر المیسر (عربی)

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا ﴿٦﴾

کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

التفسیر المیسر (عربی)

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٧﴾

کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

التفسیر المیسر (عربی)

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ﴿٨﴾

بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

التفسیر المیسر (عربی)

وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ ﴿٩﴾

اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

التفسیر المیسر (عربی)

وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ﴿١٠﴾

(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

التفسیر المیسر (عربی)

فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ﴿١١﴾

مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

التفسیر المیسر (عربی)

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ﴿١٢﴾

اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

التفسیر المیسر (عربی)

فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿١٣﴾

کسی (کی) گردن کا چھڑانا

التفسیر المیسر (عربی)

أَوْ إِطْعَٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ ﴿١٤﴾

یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

التفسیر المیسر (عربی)

يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ ﴿١٥﴾

یتیم رشتہ دار کو

التفسیر المیسر (عربی)

أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ ﴿١٦﴾

یا فقیر خاکسار کو

التفسیر المیسر (عربی)

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ ﴿١٧﴾

پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

التفسیر المیسر (عربی)

أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ﴿١٨﴾

یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ﴿١٩﴾

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

التفسیر المیسر (عربی)

عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ ﴿٢٠﴾

یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

التفسیر المیسر (عربی)

البلد آیت 1 از 20

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ البلد کے بارے میں

سورۃ البلد (البلد) قرآن کی 90ویں سورت ہے۔ اس میں 20 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، البلد، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ البلد کے بارے میں سوالات

سورۃ البلد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البلد میں 20 آیات ہیں۔

کیا سورۃ البلد مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ البلد کس پارے میں ہے؟

سورۃ البلد پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ البلد کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources