قرآن کی 91ویں سورت

سورۃ الشمس

مکی 15 آیات پارہ 30
الشمس

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا ﴿١﴾

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا ﴿٢﴾

اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا ﴿٣﴾

اور دن کی جب اُسے چمکا دے

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا ﴿٤﴾

اور رات کی جب اُسے چھپا لے

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا ﴿٥﴾

اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

التفسیر المیسر (عربی)

وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا ﴿٦﴾

اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

التفسیر المیسر (عربی)

وَنَفْسٍۢ وَمَا سَوَّىٰهَا ﴿٧﴾

اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

التفسیر المیسر (عربی)

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا ﴿٨﴾

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

التفسیر المیسر (عربی)

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا ﴿٩﴾

کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

التفسیر المیسر (عربی)

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا ﴿١٠﴾

اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

التفسیر المیسر (عربی)

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ ﴿١١﴾

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا

التفسیر المیسر (عربی)

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا ﴿١٢﴾

جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

التفسیر المیسر (عربی)

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَٰهَا ﴿١٣﴾

تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو

التفسیر المیسر (عربی)

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا ﴿١٤﴾

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

التفسیر المیسر (عربی)

وَلَا يَخَافُ عُقْبَٰهَا ﴿١٥﴾

اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں

التفسیر المیسر (عربی)

الشمس آیت 1 از 15

عربی متن: عثمانی رسم الخط۔ ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry۔ آڈیو: everyayah.com۔

سورۃ الشمس کے بارے میں

سورۃ الشمس (الشمس) قرآن کی 91ویں سورت ہے۔ اس میں 15 آیات ہیں اور یہ پارہ 30 میں واقع ہے۔ اسے مکی سورت شمار کیا جاتا ہے، یعنی یہ بیشتر نبی ﷺ کی مدینہ ہجرت سے پہلے نازل ہوئی۔

اس کا نام، الشمس، عربی میں اس سورت کی پہچان ہے۔

سورۃ الشمس کے بارے میں سوالات

سورۃ الشمس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشمس میں 15 آیات ہیں۔

کیا سورۃ الشمس مکی ہے یا مدنی؟

درجہ بندی: مکی۔

سورۃ الشمس کس پارے میں ہے؟

سورۃ الشمس پارہ 30 میں ہے۔

میں سورۃ الشمس کہاں سن سکتا ہوں؟

اسے آیت بہ آیت سننے کے لیے اس صفحے پر پلے دبائیں، قاری: عبدالرحمٰن السدیس، مشاری العفاسی، محمود خلیل الحصری، عبدالباسط عبدالصمد، ماہر المعیقلی، سعد الغامدی، احمد العجمی، ابوبکر الشاطری، ہانی الرفاعی، محمد صدیق المنشاوی، علی الحذیفی، محمد ایوب، عبداللہ بصفر، یاسر الدوسری، ناصر القطامی، صلاح البدیر، سعود الشریم، عبداللہ عواد الجہنی، محمد جبریل۔

This page is translated with machine assistance and may contain mistakes. The English and Arabic versions are our reference. About our sources