بہترین خالق کو چھوڑ دینا
الیاس اپنی قوم سے پوچھتے ہیں: “کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور بہترین خالق اللہ کو چھوڑ دیتے ہو، جو تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ہے؟” وہ انہیں جھٹلاتے ہیں۔ اللہ اپنے مخلص بندوں کو بچا لیتا ہے اور الیاس کا ذکرِ خیر بعد کی نسلوں میں باقی رکھتا ہے: “سلام ہو الیاسین پر۔” ایک اور جگہ انہیں نیکوکاروں میں شمار کیا گیا ہے۔
آیات دکھائیں (11)
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٢٣﴾
اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤﴾
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
أَتَدْعُونَ بَعْلًۭا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ ﴿١٢٥﴾
کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو
ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٢٦﴾
(یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ﴿١٢٧﴾
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٢٨﴾
ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿١٢٩﴾
اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠﴾
کہ اِل یاسین پر سلام
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٣١﴾
ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٣٢﴾
بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّۭ مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴿٨٥﴾
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے